اعجاز شفیق ریاضی
اخبارجہاں
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین انتخابی مہم میں شریک
ریاض: سعودی عرب جہاں خواتین کے گاڑی چلانے پر بھی پابندی ہے، پہلی مرتبہ انتخابی مہم کا آغاز ۱۲؍ دسمبر اتوار کو ہوا ۔ماہ دسمبر میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں تقریباً ۹۰۰؍ خواتین امیدوارنے شرکت کی ، پہلی بار خواتین ووٹر ز نے اپنا اپناووٹ دیا ۔ یہ بات اہم ہے کہ سعودی کا بینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سفر ، کام یا شادی کے لیے بھی اپنے اہل خانہ سے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے ۔سعودی عرب آہستہ آہستہ مغربی تہذیب کی طرف گامزن ہے ۔ اس کا اسلامی تہذیب و ثقافت سے وابستہ رہنا ہی اس کے لیے بہتر تھا ۔
مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل
مکہ مکرمہ (ایجنسی) :مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے مطاف اور شمالی پلازوں پر جاری توسیعی کام کو ۳۵۰۰۰؍ مزدور کی مدد سے تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ با خبر ذرائع کے حوالے سے روز نامہ مکہ نے بتایا ہے کہ ۱۴۰۰۰؍مزدور مطاف کی توسیعی منصوبے جب کہ ۲۱۰۰۰ ؍دوسرے خادم الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبہ مسجد حرام اور شمالی پلازوں پرکام کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پلازوں اور مطاف کی توسیع میں مصروف کاریگر ان دنوں منصوبے کے آخری مرحلے میں روشنی ، ساونڈ ،
ائر کنڈیشنگ اور مواصلا تی سسٹم لگانے میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے
توسیعی حصے پر مزدور ان دنوں شاہ عبداللہ کے نام سے موسوم دنیا کے سب سے بڑے گنبد کی تعمیر کو بھی تیزی سے حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ منصوبے پر سنگ مرمر اور موز یک سمیت دیگر شعبوں کے ماہر کاریگر کا م کر رہے ہیں ۔ ماہرین محکمہ موسمیات سال بھر کے مختلف موسمی حالات کا مطالعہ
کر رہے ہیں تاکہ مسجد حرام آنے والے نمازیوں اور حاجیوں کی راحت کو یقینی بنایا جاسکے ۔
مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی نا منظور : سعودی عرب
ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے مغرب میں پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے والی حالیہ نفرت اور اس کے نتیجے میں دشمنی اور نسل پرستی کے مظاہر پر گہر ی تشویش کا اظہار کیاہے ۔ ریاض حکومت نے مغرب میں مسلمانوں اور مسلمان ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ اور سیاسی سطح پر اختیار کیے گئے نسل پرستانہ مظاہر کی روک تھام کا
مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی ذرائع ابلا غ مسلمانوں کے خلاف نفرت
و دشمنی اور نسل پرستی کے واقعات کی روک تھام کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان پناہ گزین اپنے ملک کی ظالم حکومت اور دہشت گرد تنظیموں سے تنگ آکر دوسرے ملکوں کو ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ انسانی جذبے کے تحت ان کی مد د کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔ انہیں مسلمان سمجھ کر انتقامی کاروائیوں اور نسل پرستی کی بھینٹ چڑھانا کسی صورت میں
قابل قبول نہیں ہے ۔ پیر کے روز ریاض میں شاہ سلمان کی زیر صدارت کا بینہ کے اجلاس کے دوران بھی مغربی ملکوں میں مسلمانوں کے خلاف جاری منافرت پر مبنی پالیسی پر بحث کی گئی۔
دنیا کے نقشے پر ایک اور اسلامی ملک کا اضافہ
بنجول: (ایجنسی ) مغربی افریقی ملک گا مبیا اسلامی ریاست میں تبدیل ۔۱۹۹۴ ء سے
ملک پر حکمرانی کرنے والے گامبیا کے صدر ’یحی عبدالعزیز جامع ‘ نے اعلان کرتے ہوئے کہ
’ اب گامبیا کی تقدیر اللہ جل شانہ کے ہاتھ میں ہے‘ ، انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اس سلسلہ میں اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ’ آج سے گامبیااسلامی ملک ہے اور ہم ایک ایسے اسلامی ملک میں ہوں گے جو اپنے شہریوں کے حقوق کا احترام کرے گا ‘۔
جامع نے مزید کہا کہ اسلامی ملک قرار دیئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ ملک کے اندر عیسائیوں کے مذہبی حقوق سلب کر لیے جائیں گے اور ڈریس کوڈ کا نفاذ کیا جائے گا بلکہ ملک کی اقلیت اور دیگر مذہبی گروپوں کو پوری آزادی حاصل ہوگی ۔
واضح رہے کہ گامبیا کی آبادی ۱۵؍ لاکھ ہے ، جس میں ۹۵؍فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment