ادارہ
آہ ! مولانا اسحاق بھٹی اور مولانا عبد اللہ مدنی رحمہمااللہ نہ رہے
جماعت اہل حدیث کے نامور مورخ ذہب�ئ دوراں مولانا اسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۲۲؍دسمبر ۲۰۱۵ ء بروز منگل اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
مولانا بھٹی رحمہ اللہ ۱۵؍مارچ ۱۹۲۵ ء کو پیدا ہوئے تھے ۔تقسیم ہند سے قبل امام الہند ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ سے آپ کی مرافقت رہی ،پاکستان جانے کے بعد مولانا داؤد غزنوی و مولانا اسماعیل سلفی کی معیت آپ کو نصیب رہی۔ آپ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ایک زمانے تک ناظم دفتر رہے۔
۱۵؍ سال تک ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کی ادارت کی، آپ نے بر صغیر کی تاریخ اہل حدیث کے بکھرے اوراق کو یکجا کرنے اور علمائے اہل حدیث کی طویل مدتی خدمات کو کتابی شکل میں محفوظ کرنے کا کار نامہ انجام دیا ۔آپ کی کتابوں ؛بر صغیر میں اسلام کے اولین نقوش ،بر صغیر میں اسلام کی آمد ، بر صغیر کے
اہل حدیث خدامِ قرآن ،بر صغیر میں اہل حدیث کی تدریسی خدمات ،فقہائے پاک و ہند ، وغیرہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے تاریخ اہل حدیث کے ہر گوشے کو اجاگر کیا۔شستہ تحریر ،پر وقار انداز،قادر الکلامی آپ کی تحریر کے امتیازات ہیں۔مو لانا کی وفات جماعت اہل حدیث کے لیے عظیم خسارہ ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی حسنات کو قبول کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ اللہم ارحمہ و جعل الجنۃ مثواہ۔ آمین!
مولانا عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ :۲۲؍ دسمبر کو ہی جماعت کے ایک اور خادم،تعلیمی،دعوتی اور سماجی امور کے شہ سوار مولانا عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ کی رحلت کی المناک خبر موصول ہوئی۔مولانا مدنی ’مرکز التوحید‘‘
جھنڈا نگر نیپال کے صدر ،’مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات‘ کے ناظم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سر پرست تھے۔ نیپال کے پہلے مذہبی اردو ماہنامہ ’’نور توحید‘‘ کے تا حیات مدیر مسؤل رہے۔مختلف ٹی وی چینلز بشمول پیس ٹی وی پر آپ کی تقاریر نشر ہو ئیں ،نیپال ،ہند، بنگلہ دیش، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں آپ نے جماعت کی کامیاب نمائندگی کی اورساری عمر جماعت کی خدمت میں صرف کی۔
تعلیمی مرکز ’’معہد ‘‘اور اس کے ذمہ داران ،اساتذہ و طلبہ مولانا کی وفات پر سوگوار ہیں اور مولانا کے لیے جنت الفردوس کے دعا گو۔ اللہم اغفر لہ و عافہ و اعف عنہ ۔آمین!

No comments:
Post a Comment