- دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Tuesday, February 7, 2017

اعجازشفیق ر یاضی 
اخبار جہاں 
فرانس میں برقینی پر پابندی مسلمانوں پر بے جا زبر دستی : 
پیرس : گذشتہ دنوں فرانس میں مسلم خواتین کے پیراکی کے لباس برقینی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ برقینی ایک ایسا لباس ہے ،جو تیراکی کرنے والی خواتین کے مکمل جسم اور سر کو پوری طرح ڈھک لیتا ہے ۔یہ نام برقعے اور بکنی کے امتزاج سے بنایا گیا ہے ۔فرانسیسی حکومت کو یہ بات قطعی پسند نہیں کہ مسلم خواتین خود کو اسلامی حجاب میں رکھیں، اس لیے وہاں پورا چہرہ ڈھکنا قانوناً جرم ہے ۔ اس قبیل کا یہ دوسرا فرمان ہے ۔ پولیس اہلکار زبردستی اس قانون کو لا گو کرانے کے لیے کو شاں ہیں ، اور وہ ساحل سمندر پر مرچ پاؤڈر اورڈنڈے لے کر گھوم رہے ہیں ،تاکہ انہیں بے حجاب خواتین پر استعمال کیا جاسکے۔ اس بیچ یہ شر مناک خبر بھی سامنے آئی کہ بعض پولیس اہل کاروں نے ایک مسلم خاتون کو کپڑے اتار نے پر مجبور کیا ،جب کہ عیسائی راہباؤں کو ان کی مذ ہبی ڈریس میں ساحل سمندر پر بے خوف ہو کر لطف اندوزی کرتے دیکھاگیا ۔ 
تاہم مسلمانوں میں اس پابندی کے بعد برقینی کے استعمال کا رجحان بہت تیزی کے ساتھ بڑھاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد سے برقینی کے خرید میں ۲۰۰؍فیصد کا اضافہ ہوا ۔ 
مسجد اقصی کے نیچے طویل سرنگ کا انکشاف: 
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل حکام نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی محکمہ آثار قدیمہ نے حال ہی میں مسجد اقصی کے نیچے ۵۸۰؍میٹر لمبی سرنگ کا کام مکمل کیا ہے ۔ یہ سرنگ مسجد اقصی کی جنوب مغربی سمت سے جنوب کی سمت میں ہوتی ہوئی ہے عین سلوان کے مقام تک پہونچتی ہے ۔ اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے العاد نامی ایک یہودی تنظیم کی مالی معاونت سے مسجد اقصیٰ کے نیچے اس سرنگ کی تعمیر کی ہے واضح رہے کہ ’العاد‘نامی یہودی تنظیم فلسطین میں یہودی تو سیع پسند ی کے فروغ اور فلسطینی مقد سات کو منہدم کرنے کی سازشوں میں پیش پیش ہے ۔
کناڈا میں مسلم خاتون پولیس اہلکاروں کو حجاب کی اجازت :
اوٹاوہ : یورپی ممالک خصوصاً فرانس میں اسلامی حجاب اور برقینی پرپابندی کی خبروں کے درمیان ایک خوش کن خبریہ ہے کہ کناڈامیں مسلم پولیس اہلکاروں کے لیے حجاب کو ایک یونیفارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ عوامی تحفظ کے وزیرکے ترجمان اسکاٹ بارڈسلے نے کہا کہ اس کا مقصد معاشرہ میں تنوع کو اجاگر کرنا اور مزید مسلم خواتین کوپولیس سروسز میں کرئر بنانے کے لیے راغب کر نا ہے۔ حجاب کی یہ منظوری رائل کینیڈین ماؤنٹیڈپولیس کمشنر کی جانب سے دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تین طرح کے حجاب کو یونیفارم کے طورپر استعمال کرنے کاتجربہ کیا گیا ،جس میں سے ایک کو منظوری دے دی گئی ۔
مسلم طلبہ نے کی حجاج کے لیے اسمارٹ چھتری کی ایجاد : 
مکہ مکر مہ: سعودی طالب علم اور فلسطینی طالبہ نے اسمارٹ چھتری ایجاد کرنے کا کارنامہ انجام دیاہے۔ یہ چھتری شمسی توانائی سے چارج ہوگی اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ گرمی کی تیز دھوپ میں ٹھنڈک بھی پہونچا ئے گی ، اس چھتری میں موبائل یا ٹیب لیٹ وغیرہ چارج کرنے کا انتظام بھی ہوگا، ایک جی پی آرایس سسٹم بھی لگا ہواہے ،جس سے حجاج کو اپنے متعلقین سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو سکے گی ۔ 
اسمارٹ چھتری کے بانی سعودی شہری کا مل بدوی اور ان کی معاون فلسطینی دوشیزہ منال وندیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ چھتری بطور خاص حجاج کے لیے ایجاد کی ہے، انہیں امید ہے کہ ان کی اس کوشش کو دنیا بھر میں سراہا جائے گا۔ 
راجستھان کی سرکاری گؤشالہ میں۱۰؍دنوں میں ۱۰۰؍گایوں کی موت : 
راجستھان : ہندوستان میں آرایس ایس اور دوسری شدت پسند ہندوتنظیمیں حکومت کی شہ پر مسلم نوجوان کو زدوکوب یہاں تک کہ قتل بھی محض اس لیے کر دیتی ہیں کہ ان میں سے کوئی مری ہوئی گائے کو سپرد خاک کرنے لے جارہا ہوتا ہے اور ہرطرف گائے کے نام پر فرضی کیس بناکر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہاہے ۔ایسے میں خبر ملی ہے کہ گؤرکشاکے دعویدار وں کی لاپرواہی سے محض ۱۰؍دن میں ۱۰۰؍گائیں مرچکی ہیں ۔ہنگونیا جہاں کی گؤشالہ کا یہ ماجرا ہے ،وہاں تقریباً ۸؍ہزار گائیں ہیں ،جن کی دیکھ ریکھ کے لیے ۲۰۰ ؍ملازمین تھے مگر ۵؍ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ عدالت نے اس مقدار میں گایوں کی موت پر سوال اٹھایا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ گائے کے جھوٹے پروپ گنڈوں پر مسلمانوں کو انتہائی سزادینے والے گؤرکشک اپنے ان ہندو بھائیوں کے ساتھ کیا بر تاؤ کرتے ہیں ؟

No comments:

Post a Comment