- دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Thursday, May 26, 2016

انتخاب :اعجاز شفیق ریاضی
پرنسپل: معہد، رچھا ، بریلی
اخبار جہاں 
 :انٹرنیٹ سروس کا آغازLifi  کے بجائے  Wifiدبئی میں
دبئی (ایجنسی) دبئی کی شاہراہوں پر نصب اسٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب ایک اور اضافی کام بھی لیا جائے گا ۔ دبئی کی سڑکوں پر لگے برقی قمقموں میں ابLifi ٹکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی جس کے ذریعہ روشنی کے توسط سے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ رواں برس کے اختتام تک دبئی لائی فائی ٹکنالوجی کے ذریعے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلاشہر بن جائے گا ۔ لائی فائی Lifi یعنی Light Fideilty ایک ایسا جدید طریقہ ٹکنالوجی ہے جس میں آپٹیکل ( روشنی ) کی فریکیونسی کو وائی فائی Wifi جیسی ریڈیو لہروں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ 
اس فنی عمل میں کمپوٹر چپ کو لائٹ میں نصب کر دیا جاتا ہے جس کی مدد سے ڈیٹا کو آپٹیکل فریکیونسی کے ذریعے منتقل کرنا ممکن ہوجاتا ہے جہاں سے اس کے لیپ ٹاپ یا دیگر گیجٹس میں انٹرنیٹ سروس فراہم ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔ Lifi لائی فائی کا استعمال وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیوں کہ اس میں مواصلاتی مواد کی ترسیل ایتھر کے ذریعہ نہیں ہوتی ۔ لائی فائی کی لہروں کو ایک ہال یا مخصوص سائز میں روشنی کے دائرے تک محدود کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ سہولت 
وائی فائی کی فی الحال مستعمل ٹیکنالوجی میں موجود نہیں ہے ۔ نیز لائی فائی کی اسپیڈ وائی فائی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ۔ اس کی مدد سے انٹر نیٹ سے کوئی بھی فلم نہایت سرعت سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ لائی فائی کی اسپیڈ ۲۲۴؍گیگا بائٹ فی سیکنڈ بتائی جاتی ہے ۔ 
اسپین کے سرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاسوں کا اہتمام :
میڈرڈ(یواین آئی ) ایک طرف جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا جارہا ہے حتی کہ دہشت گرد تنظیموں کو بھی مسلمانوں سے جوڑا جا رہا ہے، لیکن دوسری طرف اسپین سے آنی والی خبر بہت راحت پہنچانے والی اور پوری دنیا کے لیے ایک واضح اور مثبت پیغام بھی ہے ۔ یورپی ممالک میں یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا پہلا قدم ہے ۔ 
میڈریڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا ۔ اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شروع کرنے کا مقصد ملک میں موجود مسلمان بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں گمراہ کن اور انتہا پسند نظریات کی طرف جانے سے روکنا ہے ۔ اسپین کے سرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاسوں کے تیار کردہ نصا ب میں اسلامی عقائد ،اسلام کے بنیادی اصول، تفسیر قرآن کریم ، تاریخ اسلام اور احادیث نبوی شامل ہوں گی ۔ اس مقصد کے لیے اسپین کی حکومت نے ملک میں تین سے ۱۸؍ سال کے تین لاکھ مسلم طلباء و طالبات کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا ہے ۔
تشدد زدہ ملکوں کے ساڑھے سات کروڑ بچے تعلیم سے محروم :
نیویارک(ایجنسی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یو نیسف کا کہاہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے والی عمر کے ۷؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے ۔ حال ہی میں جاری ہونے والی یو نیسف کی تازہ رپورٹ کے مطابق تین سے ۱۸؍ سال کی عمرکے تقریباً ۴۶؍ کروڑ ۲۰؍لاکھ بچوں میں سے ہر چوتھا بچہ ایسے ممالک سے تعلق رکھتا ہے ، جہاں انسانی بحران ہے ۔ 
رپورٹ کا کہنا ہے کہ شام میں گذشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے سبب ۶؍ ہزار اسکول بند پڑے ہیں جبکہ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی وجہ سے ہر پانچ میں سے ایک اسکول متاثر ہو ا ہے ۔ شورش زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے پناہ گزینوں کے بچوں میں اسکول نہ جانے کی شرح پانچ گنا زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران لڑکیوں کے اسکول نہ جانے کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے ۔ یہ رپورٹ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب مئی کے آخر میں ہنگامی فنڈ کا اعلان کیا جائے گا ۔ یو نیسف کا کہنا ہے کہ اس فنڈ کے اعلان کا مقصد آئندہ پانچ برسوں میں تعلیم کے لیے چار ارب ڈالر مالیت کا فنڈ جمع کرنا ہے تاکہ ایک کروڑ ۳۶؍ لاکھ بچوں کی تعلیمی ضرورت کو ہنگامی بنیادوں پر پور اکیا جائے ۔ ۔۔

No comments:

Post a Comment