جناب عبد الواحد صاحب کا انتقال پر ملال
یہ خبر جماعتی حلقوں میں بڑے رنج و الم کے ساتھ سنی گئی کہ عبد الواحد اوجھیانوی کپڑے والوں کا ۸؍جنوری ۲۰۱۰ ء کو پرتاپ گڑھ میں ایکسیڈنٹ کے ذریعہ انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔موصوف صلاۃ و صیام کے پابند تھے ،سختی سے عمل بالحدیث پر کار بند تھے ،علماء کے قدر داں تھے معہد سے بھی گہرے تعلق تھے اس کی اکثر میٹینگوں میں حاضر ہو تے تھے انتقال کی خبر پر ناظمِ اعلیٰ معہد اور دیگر اراد جنازے میں شرکت کے لئے پہونچے جہاں نمازِ جنازہ مدیر اعلیٰ ترجمان السنہ جناب مدنی صاحب نے پڑھائی۔ادارہ المعہد الاسلامی السلفی آپ کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ آپ کے ساتھ خیر کا معاملہ کرے اور پس ماندگان کو صبر کی توفیق بخشے۔آمین۔ غم زدہ : مولاناعبد الخبیر سلفی
No comments:
Post a Comment