أخبار جهاں apr-june 2011 - دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Saturday, April 16, 2011

أخبار جهاں apr-june 2011

عبدا لصبور ندوی جھنڈانگری
أخبار جهاں
جاپان،برما ، تھائی لینڈ:
گزشتہ ۱۱؍مارچ کو جاپان کے شہر فوکو شیما نے قیامت صغریٰ کاکربناک منظر دیکھا، جب 8.9 کی شدت والے زلزلہ نے سونامی کا روپ دھارا ، اور آن کی آن میں پورا شہر اور اس سے ملحق قصبوں کو نگل لیا، صدی کے اس بھیانک زلزلے میں جاپان کے چار ایٹمی پاور پلانٹ دھماکوں کا شکار ہوئے ، اور اس سے نکلنے والے تباہ کار مادوں نے مزید قہر ڈھانے کا کام کیا ،ملبو ں سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے، خبر لکھے جانے تک تیس ہزار اموات ہوچکی ہیں، اور ہنوز یہ سلسلہ بڑھتا ہی جارہا ہے، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر جاپان کے متاثرین کا تعاون وقت کا تقاضا ہے، اس قیامت خیز زلزلے کے مناظر دیکھنے کے بعد قیامت کبریٰ کے زلزلے اور اس کی ہولناکی کا تصور ہمارے ذہن میں ہونا چاہئے، قرآن میں وارد ہوا ہے: ان زلزلۃ الساعۃ شےئی عظیم ( بے شک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے) ۔ ۲۴؍ مارچ کو برما اور تھائی لینڈ میں بھی زلزلے نے بھاری تباہی مچائی ہے، ہزاروں مکان زمیں بوس ہوگئے اور سیکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔
لیبیا:
لیبیا کے آمر معمر قذافی نے بالآخر جمہوریت نوازوں پر بم برسا کے اور دو ہزار سے زیادہ عوام کو مار کر سوچا تھا کہ یہ انقلاب دم توڑ دے گا، لیکن اس کے بعد جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ نہ قذافی کے لئے نفع بخش ہے اور نہ ہی لیبیائی عوام کے لئے سود مند۔ امریکہ اور ناٹو نے مل کر لیبیا پر جو ہوائی حملے شروع کئے ہیں، اس کے نقصانات پوری لیبیائی قوم کو جھیلنے ہوں گے، اور قذافی کا حشر شاید صدام سے مختلف نہ ہو۔
متحدہ عرب امارات:
حکومتی افتاء کمیٹی نے پہلی بار صراحت کے ساتھ سگریٹ نوشی کی حرمت کا فتویٰ جاری کیا ہے۔کمیٹی نے فتوی میں کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کا عمل چاہے تنہائی میں ہو ، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں یا گزرگاہوں میں، حرام ہے۔ اور اس سے ہر مسلمان کو خصوصا اجتناب کرنا ضروری ہے۔ اخبار ’البیان ‘کے مطابق مفتیان کرام نے ان آیات و احادیث سے استدلال کرتے ہوئے حرمت کا فتویٰ جاری کیا: ’ولا تلقوا بأیدیکم الی التہلکۃ‘ ، ’ولا تسرفوا انہ لا یحب المسرفین‘، ’لا ضرر ولا ضرار‘۔ علاوہ ازیں طبی نقطۂ نگاہ سے کینسر اور دل کے امراض کا سبب ہے سگریٹ نوشی، فالحذر!!
فلسطین:
مغربی کنارے کے قصبے ’ حلحول‘ میں مسلح یہودی آباد کاروں نے گزشتہ دنوں مسجد یونس (علیہ السلام) پر دھاوا بول دیا، تابڑ توڑ فائرنگ کر کے مسجد کی دیواروں اور چھت کو چھلنی کردیا، قرآن کریم کے نسخوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے پوری مسجد میں اوراق بکھر گئے، اس پامالی پر پڑوسی عرب دیشوں نے سخت مذمت کی ہے۔
اردن:
اردن کی جمعیت برائے تفسیر قرآن کریم نے دنیا بھر میں ۷۰؍ لاکھ بہرے مسلمانوں کے لئے اشارہ کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور اس کی تفسیر کا کام شروع کردیا ہے ، ماہر علماء اور اس فن کے تجربہ کار حضرات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، یہ پروجیکٹ پانچ سال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔ اس ضمن میں تفسیر ابن کثیر، تفسیر طبری ، التفسیر اور تفسیر نسفی پر کام کیاجائے گا۔

امریکہ:
بالآخر گزشتہ ۲۲؍ مارچ کو ملعون امریکی پادری ٹیری جونس نے قرآن پاک کو جلا کر مسلمانوں کے جذبات کو بر انگیختہ کر ہی دیا، دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف شدید مظاہرے ہو رہے ہیں، کہیں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ ہے، تو کہیں ٹیری جونس کو سزائے موت دینے کا مطالبہ۔ یاد رہے گزشتہ سال ہی ۱۱؍ ستمبر کے موقع پر ملعون نے قرآن جلانے کا اعلان کیا تھا، لیکن بڑھتے حکومتی دباؤ کے مد نظر اس جرأت سے باز رہا تھا۔
بحرین:
گزشتہ ایام بحرین کے لئے بہت ہی نا سازگار رہے، حکومت کے خلاف ایران کی شہ پر شیعہ دہشت گردوں نے ایسے انسانیت سوز واقعات انجام دئے ، جن کے مناظر دیکھ کر دل کانپ اٹھتا ہے، انہوں نے سنیوں کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے، لوگوں کو جان سے مارنے کے بعد لاشوں پر گاڑیاں دوڑائیں، لاشوں کے مثلے کئے، اور پورے بحرین سے سنیوں کو بھاگ جانے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ عناد میں یہودیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین میں ۶۰؍ فیصد عرب شیعہ آباد ہیں، ملک کی اقتصادیات پر پورا کنٹرول انہی لوگوں کا ہے۔ دھماکہ خیز حالات کے بعد خلیجی ممالک نے اپنی فوجیں بحرین بھیج دی ہیں، جنہوں نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔
بھارت:
گیارہویں عالمی کرکٹ کپ ۲۰۱۱ء کے اہم میزبان ملک بھارت نے کامیابی کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ منعقد کرایا، کرکٹ کا خمار بر صغیر میں سر چڑھ کر بولتا ہے ، ۱۴؍ ممالک کی ٹیموں نے اس مہا کنبھ میں شرکت کی، اور ۲؍ اپریل کو اختتام پر پہنچا۔ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا فائدہ جو سامنے آیا وہ یہ کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب ہوئے، اور امن کے چوکوں کی برسات ہوئی۔

No comments:

Post a Comment