ترجمان السنۃ کا مفکر ملت و ذہبئی وقت نمبر - دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Wednesday, March 17, 2010

ترجمان السنۃ کا مفکر ملت و ذہبئی وقت نمبر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ترجمان السنۃ کا مفکر ملت و ذہبئی وقت نمبر

۳۰؍ اکتوبر جمعہ کی مبارک رات کونامور ادیب،ماہر مصنف و معلم،محقق و مدقق،مفکر ملت، استاذ الاساتذہ علامہ ڈاکٹر مقتدی احسن ازھری رحمہ اللہ کی دردناک والمناک وفات حسرت آیات سے پوری جماعت سوگوار و غمزدہ ہوئی ،اور اسے اپنی یتیمی کا احساس ہونے لگا ۔ جب کہ چند ماہ قبل ہی قامع حنفیت ، قاطع دیوبندیت ،مفتئ جماعت ،عظیم مناظر و محقق ،ماہرِفن رجال ،ذہبئ وقت علامہ رئیس احمد ندوی رحمہ اللہ کی وفات کے صدمے سے جماعت دو چار ہوئی تھی اور اس غم سے ابھی ابر نہ پائی تھی کہ مفکر ملت نے داغِ مفارقت دے کر جماعت کے غم والم کو دو چند کر دیا ۔ادارہ ترجمان السنہ ان دونوں حضرات کی وفات کو جماعت کا نا قابلِ تلافی نقصان سمجھتا ہے اور سخت ضرورت محسوس کر تا ہے کے ان حضرات کی حیات و خدمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا جائے ۔دونوں حضرات کے عزیزوں ،شاگردوں، محبوں،شناساؤں،جماعتی قلم کاروں سے گذارش ہے کہ مفکرِ ملت و ذہبئ وقت کے متعلق اپنے تاثرات ومضامین ارسال فر ما کر آپ کی حیات و خدمات کو متعارف کرانے میں ترجمان السنہ کا تعاون فرمائیں۔
اپیل کنندگان
رضاء اللہ عبد الکریم المدنی - عبد ا لصبور عبد النور ندوی - اعجاز شفیق ریاضی

No comments:

Post a Comment