- دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Tuesday, February 7, 2017

انتخاب انجمن طلبہ ، ٹیسٹ اورتعطیل عید الاضحی 
انتخاب انجمن طلبہ :۔سال نو میں داخلہ کا رروائی کے بعد طلبہ معہد کو خطابت ، صحافت وغیرہ کی شقیں بہم پہونچا نے کے لیے ’’ انجمن اصلاح الکلام ‘‘ کے ذمہ داران کا انتخاب نو عمل میں آیا۔ انتخاب کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔
صدر :ظہیر الاسلام ۔نائب صدر:تابش ندیم۔ ناظم:شہید الاسلام۔نائب :حشمت اللہ 
امین الخطابہ اسرۂ ابوبکر صدیق: رضوان عبد القیو م ،نائب :محمد شعیب ۔
اسرۂ عمر بن خطاب:صلاح الدین ۔ نائب:محمد یوسف ۔
اسرۂ عثمان بن عفان :قمر الحق۔ نائب:ناصرالدین ۔
اسرۂ علی بن ابی طالب: عبد الر حمن۔نائب:محمد شاہد زبیراحمد۔
اسرۂ عمر بن عبد العزیز :محمدشہنواز محمد اسحاق۔ نائب:طارق عزیز۔ امین الثقافہ: محمد سلطان ۔
امین الصحافہ زمر ۂ اول :انتخاب عالم، سرفرازاحمد ، منیر الاسلام ۔ معاون :ہمایوں۔
امین الصحافہ زمر ۂ دوم :خضر فیصل ۔نائب:محمد مر سلین ۔
امین المکتبہ:محمد مونس ۔ معاونین:رضاء الکریم ، محمد مہتاب ، سرفراز احمد، شاہ ذو الاسلام 
قرآنی معلومات کوئز :۔ انجمن اصلاح الکلام کے شعبہ ثقافت کے تحت قرآنی معلومات کوئز کرایا گیا ۔یہ کوئز پچاس سوالات پر مشتمل تھا ۔جو جامع مسجد معہد میں ۲۵؍اگست بروز جمعرات منعقد ہوا کوئز میں محمد مرسلین رامپور نے پہلی،محمد صلاح الدین جھارکھنڈ نے دوسری ،محمد عادل میرٹھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حکم کے فرائض شیخ جمال احمد مدنی اورشیخ عبد الخبیرسلفی نے انجام دیئے ۔
ٹیسٹ اول : معہد میں امتحان کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں ششماہی وسالانہ امتحانوں کے ساتھ ہر امتحان سے پہلے ایک ایک ٹیسٹ شامل ہے ۔ ٹیسٹ اول ۶؍۷ستمبر بروز منگل بدھ ہواجس کا رزلٹ ۸ ؍اگست بروز جمعرات سنادیا گیا۔ 
تعطیل عید الاضحی : ۱۰ ؍ ستمبر بروز ہفتہ تا۲۲ ؍ستمبر بروز جمعرات ۔ 

No comments:

Post a Comment