- دو ماهي ترجمان السنة

Latest

تعداد زائرين

BANNER 728X90

Friday, March 25, 2016


مولانا اعجاز شفیق ریاضی 
 اخبار جہاں 


بے گھر مسلم گھرانوں میں امداد کے نام پر مذہب کی تبلیغ



رملہ : مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ظلم و بر بریت سے تنگ آکر جہاں لاکھوں مسلمان بے گھر ہوئے ہیں وہیں عیسائی مشنریاں ان بے گھر مسلمانوں میں عیسائیت کی تبلیغ پوری سر گرمی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں ۔ رملہ کے ایک عیسائی پادر ی منیر کا کش نے یہ دعوی کیاکہ یہاں کے مسلمان داعشی بر بریت و ظلم و استبداد سے پریشان ہو کر عیسائیت کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ اس نے مزید دعویٰ کیا کہ مسلمان عیسائیوں کے ساتھ چرچ میں آکر عبادت بھی کرتے ہیں اور انہیں کوئی فکر یا شرمندگی لاحق نہیں ہوتی ۔ پادر ی نے یہ بھی کہا کہ شام اور عراق کے مہاجرین میں بھی عیسائی مذہب کی تبلیغ جاری و ساری ہے مہاجرین میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ،جس سے متاثر ہو کر لوگ عیسائیت کو گلے لگا رہے ہیں ، فلسطینی بچوں کی مدد کے بہانے بھی عیسائیت کی
نشر واشاعت زوروں پر ہے ۔ 
اس سلسلے میں عیسائی یہ پروپیگنڈہ بھی کر رہے ہیں کہ دنیا کی سنگین حالت اور خون خرابہ دیکھتے ہوئے حضرت عیسی علیہ السلام ظہور پذیر ہو چکے ہیں، جو شامی مہاجرین کے درمیان موجود ہیں ۔ اس درمیان یہ خبر بھی آتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا متحرک مجسمہ بھی بعض اہل خانہ کو
دکھایا گیا ہے جس سے خاکے میں حقیقت کا رنگ بھرا جا سکے ۔ غرض یہ کہ عیسائیت کی تبلیغ کے لیے سبھی وسائل اختیا رکیے جارہے ہیں ۔
شعائر اسلام کو اجاڑنے کی خطر ناک سازش ، تاجکستان میں مساجد ہوٹلوں میں تبدیل
دبئی: وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی لا دینی حکومت ایک عرصے سے اسلامی شعائر کے خلاف خوفناک منظم جنگ چھیڑ چکی ہے ۔ ازیں قبل تاجکستان میں اسلامی نام رکھنے اور اسلامی حجاب پر پابندی کے بعد مساجد کو اجاڑنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ تاجکستان۔ جو کہ مسلم اکثریتی ریاست ہے ۔ کے ایک شہر خواجاند سے اس شرمناک مہم کا آغاز ہوا ہے ۔ وہاں کی مساجد کو انتہائی چالاکی
و بے شرمی سے ہوٹلوں قہوہ خانوں ، بچوں کے لیے کھیل کود کے مراکز و سلائی سینٹروں میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ بعض مساجد میں نرسری اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں ۔ بلدیہ چیر مین نے بتایا کہ
یہ سب ریاستی گورنر کے حکم پر ہورہا ہے ۔ چیر مین نے علماء وخطباء کو اصول شریعت کے بارے میں مطلق جاہل قرار دیا ۔ اس سے پہلے بھی یہاں کی ملحد حکومت نے ۱۰۸ ؍ مساجد کو اسپتا لوں ، لائبریریوں اور دفاتر میں تبدیل کردیا تھا، اس قبیل کی یہ دوسری مہم ہے ۔ 
البانی مسلمانوں کی ۲۴؍ سالہ حسرت کی تکمیل، راجدھانی میں مسجد کی تعمیر 
ترانہ : البانیہ کی راجدھانی ترانہ میں ایک مسجد کی تعمیر کے لیے مسلمانوں کی کوششیں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ تعمیر کے بعد یہ مسجد بلقان خطہ کی سب سے بڑی مسجد ہوگی ۔ مسجد کا نام نماز گاہ رکھا گیا ہے ۔ یہ مسجد خلافت عثمانیہ کے طرز پر تعمیر ہو رہی ہے ۔ مسجد ۱۰ ؍ ایکڑ آراضی پر بن رہی ہے، مسجد کے اندر ونی حصہ میں ایک ہزار افراد کی جگہ ہے جب کہ صحن اور اطراف میں ۴۵۰۰ ؍نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ مسجد پر چا ر مینار ہوں گے اور دو منزلہ بلقان میوزیم بھی ہوگا ۔
مسجد میں ۴۰۰ ؍ افراد کے لئے سیمنار ہال ، کانفرنس ہال ، ریستوران ، آٹو پارکنگ، لائبریری معذور افراد کے علاحدہ راستے لفٹ ،بچوں کی فیڈنگ کے لیے علاحدہ کمرے بھی تعمیر ہوں گے۔ 
چھوٹے بچوں کو ٹچ فون یا ٹیبلیٹ دینا نقصان دہ : ماہرین 
دور حاضر میں ٹچ فون یاٹیبلیٹ کا عام رواج ہے یہاں تک کہ بچوں کے لیے بھی ایک کھلونے کی حیثیت اختیا کر گیا ہے ۔مشغول والدین اپنے بچوں کو ٹچ فون وغیرہ دے کر اطمینان اور عافیت محسوس کرتے ہیں ۔ حالانکہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ٹچ فون وغیرہ بچوں کے لیے نہایت نقصان دہ ہیں ۔ ان سے بچوں کی انگلیوں میں پیچیدہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ، ہاتھوں کی نشو نما بھی متاثر ہوتی ہے ۔
تحقیق کے مطابق ان چیزو ں کے استعمال سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں جس میں گرد ن اور کمر درد شامل ہے ،یہ عضلاتی صحت اور پٹھوں پر مضر اثرات مرتب کر ررہے ہیں۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹچ فون وغیرہ نہ استعمال کرنے دیں ۔ *** 
ادارہ
بابا اسرائیل صاحب کا انتقال پر ملال 
انتہائی غم کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ معہدو جمعیت اہل حدیث دھونرہ ،بریلی کے پرانے خادم جناب بابا اسرئیل صاحب ۱۳؍ فروری بروز ہفتہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بابا صاحب اس قافلہ کے ہم شریک تھے جس نے معہد کی تاسیس و تعمیر میں اپنی محنتیں صرف کیں ۔ آپ دھونرہ میں مسجدعمر کے نائب امام ، مدرسہ عربیہ دار الحدیث کے صدر اور مقامی جمعیت اہل حدیث کے امیر تھے ، ساتھ ہی مدرسہ بتولیہ سلفیہ للبنات کے نگرانِ اعلیٰ 
بھی رہے ۔ جمعیت اہل حدیث دھونرہ اپنا بہترین مشیر کھو چکی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں مقام عطا کرے ۔ آمین ۔



آئی پلس ٹی وی ۔ فری اسلامک چینل
آئی پلس ٹی وی چینل خالص کتاب و سنت پرمبنی چینل ہے ۔ جہاں موضوع حدیثوں 
و جھوٹے قصے کہانیوں کی گنجائش نہیں ۔ چینل پر دینی پروگروام کے ساتھ بچوں کے کھیل کود،
لذیذ ذائقوں اور کیر یئر گائڈس بھی معلومات دی جاتی ہیں ۔ کیبل آپریٹر سے رابطہ کر کے چینل شروع کرایا جا سکتا ہے ، جس کے لئے الگ سے کوئی فیس نہیں دینی ۔ خاص بات یہ ہے کہ چینل حکومت ہند سے منظور شدہ ہے ۔ آپریٹر کو درج ذیل فریکوینسی دے کے چینل شروع کرائیں ۔
معلن: ابو الکلام سلفی

No comments:

Post a Comment