یہ حقیقت ہے کہ مغربی یوپی میں دینی تعلیم کا رجحان نفی کے برابرتھا اور یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں کوئی ایسا مرکزی دینی ادارہ قائم نہیں تھاکہ جہاں علوم دینیہ کے ساتھ عصری علوم کا بھی بندوبست ہواور تشنگان علوم دینیہ جس سے اپنی پیاس بجھاسکیں، اس صورت حال کو دیکھ کر اس وقت(۱۹۸۰ ء) کے امیر جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی الحاج محمدیوسف رحمہ اللہ (آگرہ) نے اراکین جمعیت کے ساتھ مغربی یوپی کا دورہ کیا، اور کسی مناسب جگہ کی تلاش شروع کردی، الحمدللہ ان کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں، اور قصبہ رچھا ضلع بریلی میں ایک قدیم دینی ادارہ مدرسہ محمدیہ سلفیہ (قائم شدہ :۱۹۶۸ ) ان کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ جہاں پرائمری درجات کی تعلیم کا بحسن وخوبی انتظام تھا، حسن اتفاق سے اسی قصبہ میں ۲۳؍بیگھہ اراضی بھی دینی درس گاہ کے لیے دستیاب ہوگئی اور اراکین جمعیت کو اپنا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتا نظرآنے لگا، اور بلا کسی تاخیر کے المعہدا لاسلامی السلفی کے نام سے ۱۹۸۲ ء میں ایک دینی ادارہ کا سنگ بنیاد بدست حضرت مولانا عبد الوحید صاحب رحمہ اللہ ،ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ سلفیہ بنارس، سابق امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند رکھا گیا۔ معہد تب سے اب تک الحمدللہ تعلیم وتعلم ،درس و تبلیغ اور توحید وسنت کی بالا دستی کے لیے کوشاں ہے۔
Friday, December 4, 2015
New
المعہد الاسلامی السلفی کا قیام
About ترجمان السنة
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment